• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوزیہ قصوری صرف ذاتی مفاد کیلئے تحریک انصاف میں آئیں، کنول شوزب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی مرکزی صدر کنول شوزب نے اپنی توپوں کا رخ پی ٹی آئی کی بانی رکن فوزیہ قصوری کی جانب موڑتے ہوئے کہاہے کہ ڈرامے بازیاں بند نہ کیں تو ہم بھی آپ کی تمام بلیک میلنگ کی داستانیں عیاں کر دینگے، فوزیہ قصوری کی گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوزیہ قصوری نے ایک ایجنڈے پر مبنی پروگرام میں حقائق سے منافی گفتگو کی ، عمران خان نے فوزیہ قصوری کو ایک پہچان دی مگر انہوں نے احسان فراموشی اختیار کی ، فوزیہ قصوری صرف اپنے ذاتی مفاد کیلئے تحریک انصاف میں آئیں ، انہوں نے ویمن ونگ کو کبھی فعال بنایا نہ ہی خاطر خواہ ایونٹس منعقد کروائے ، آپکی پریس کانفرنسز اور تمام پروٹوکولز ہم جیسے ورکرز اپنی جیب سے خرچ کر کے یقینی بناتے رہے ، فوزیہ قصوری کو ٹی وی ٹاک شوز کا سکرپٹ بھی ہم جیسے لوگ لکھ کر دیتے تھے اور آج وہ معاشی تجزیہ کر رہی ہیں، 2013 میں مخصوص سیٹ لینے کیلئے آپ بیتاب تھیں اور مفاد نہ پورا ہونے پر آپ نے راہ فرار اختیار کر لی، انکا کہنا تھا کہ فوزیہ قصوری نے کبھی پارٹی کے کسی تنظیمی معاملات کو نہیں مانا ، اگر فوزیہ قصوری عمران خان کا نام لیکر فنڈ ریزنگ نہ کرتیں تو انکو کوئی بھی سنجیدگی سے نہ لیتا، فوزیہ قصوری نے پاکستان کی عوام کو بیوقوف بنایا اور ہمیشہ اپنا مفاد عزیز کیا، مہربانی کر کے آپ عمران خان کیخلاف زہر نہ اگلیں ورنہ آپکی رہی سہی عزت بھی ختم ہو جائیگی، فوزیہ قصوری کے بیٹے کو آئی کے فاونڈیشن سے جب ہٹایا گیا تب سے یہ باغی ہوئیں، عوام تحریک انصاف کو عمران خان کے نظرئیے پر دیوانہ وار فنڈز دیتی ہے جب سے فوزیہ قصوری گئی ہیں تحریک انصاف میں خواتین کی نمائندگی بڑھ گئی ہے۔