پشاور ( وقائع نگار) ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور سیدہ زینب نقوی نےپشاور کے مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیااس موقع پرمحکمہ سوئی گیس‘ محکمہ واپڈا اور محکمہ ڈبلیو ایس ایس پی کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی نے کوہاٹی گیٹ ‘سرکی گیٹ ‘محلہ خدادا ‘محلہ محمد داد اوردیگر امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیل سے جائزہ لیا س دوران انہوں نے مختلف مقامات پرسہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور ‘صفائی ‘ بجلی اور گیس کے بارے میں آگاہی حاصل کی جس پر انکو بتایاگیا کہ صفائی ‘ بجلی کا انتظام تو ٹھیک ہے جبکہ گیس کی پریشر کم ہے جس پر انہوں نے محکمہ سوئی گیس کو گیس کے حوالے سے شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے گیس کے مسائل موقع پر حل کئے۔