• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے مختلف علاقوں سے چورو ں نے شہریو ں کی مو ٹر سا ئیکلیں چوری کرلئے

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے مختلف علاقوں سے چورو ں نے شہریو ں کی مو ٹر سا ئیکلیں چوری کر لیں،مد عی عبدالروف سکنہ یکہ تو ت حال گلبہار نمبر 3نے گلبہا رپولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی مو ٹر سا ئیکل گھرکے سا منے گلی میں کھڑی کی تھی اورخوداندر جا کر کسی کام میں مصروف ہو گیا، واپس آیا تو مو ٹر سا ئیکل گلی میں موجود نہیں تھی جسے نامعلوم چوروں نے چوری کر لی تھی۔ دریں ا ثناءمد عی محمد احسن سکنہ محلہ ٹھاکر داس چوک شا دی پیر نے ہشتنگری پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی مو ٹر سا ئیکل گھر کے باہر گلی میں کھڑی کراندر چلا گیا جبکہ واپسی پر آ کر دیکھا تو مو ٹر سا ئیکل جا ئے وقو عہ پر موجود نہیں تھی،انہوں نے ملزم حسین علی ولد منیر حسین سکنہ کچی محلہ پر چوری کی دعویداری کی ۔ پولیس نے دونو ں واقعا ت کی رپورٹس درج کرلی ہیں۔
پشاور سے مزید