• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظر بد کا شکار ہوگئی، اماراتی شہری نے نئی لگژری کار میں آگ لگادی

دبئی(جنگ نیوز)ایک اماراتی شہری نے اپنی نئی لگژری کار میں آگ لگادی ہے۔انہوں نے ایسا محض حسد اور نظر کی وجہ سے کیا ہے۔صحرائی علاقے میں گاڑی لے جاکر آگ لگانے کے بعد اماراتی شہری نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ایسا کرنے کی وجہ بتائی ہے۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ’کل ایک شخص سے میری ملاقات ہوئی، اس نے میری گاڑی دیکھ کر کہا :اتنی مہنگی کارپر ابوظبی کیسے جارہے ہیں‘۔شہری کا خیال ہے کہ ’مذکورہ شخص کا یہ کہنا دراصل حسد کی وجہ سے ہے، اس کی نظر لگ گئی ہے‘۔شہری کا خیال ہے کہ اب یہ گاڑی چلانے کے قابل نہیں رہی کیونکہ نظر بد کا شکار ہوگئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید