• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام حسینؓ نے اپنے نانا کا دین بچا لیا،علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ

ویانا (اکرم باجوہ) امام بارگاہ العصر اسلامک سنٹر ویانا میں نویں محرم الحرام کی مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں مومنین و مومنات کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے خصوصاً مسجد المدینہ کے سربراہ علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ،مسجد البلال کے سینئر رہنما حاجی محمد آصف وڑائچ اور یورپ کے معروف نعت خواں شہر یار خان ودیگر نے اہل تشیع کمیونٹی کے ساتھ پیار محبت کو فروغ دینے اور شہدائے کربلا کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کرنےکے لیے شرکت کی۔مجلس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔ مقامی ذاکرین نے بھی نوحہ خوانی کی۔یورپ کے نعت خواں شہر یار خان نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھی تو مجلس میں وجد طاری ہو گیا ۔علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ نے قربانی پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ سال کا آخری اسلامی مہینہ ذالحج کے بعد نئے اسلامی سال ماہِ محرم کا آغاز ہوتا ہے ان دونوں مہینوں کی نسبت قربانی سے ہے، جیسے حضرت ابراہیم کو حکم ہوا کہ اپنے پیارے بیٹے کی قربانی دیں اسی طرح محرم کے مہینے میں حضرت امام حسینؓ نے اپنے پورے خاندان کی قربانی دیکر اپنے نانا کا دین بچا لیا۔ علامہ سبطین کاظمی نے اہل بیت پر نویں محرم الحرام کی مناسبت سے مصائب کو بیان کیا۔مجالس کے احتتام پر ماتم داری کی گئی اور تابوت شہزادہ علی اکبر برآمد کیا گیا اور حاضرین میں لنگر حسینی تقسیم کیا گیا۔
یورپ سے سے مزید