• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد سے بھی گیارہویں محرم کا جلوس نکالا گیا

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) نواسہ ِرسول حضرت امام حسین اور ان کے جانثاروں کی قربانیوں کی یاد میں 11 محرم الحرام کا جلوس ذوالجناح سید نوازش علی نقوی کے گھر بری امام سےسہ پہر 3 بجے برامد ہوا جو مغرب کے وقت دربار حضرت بری امام پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔ جلوس میں سابق چیئرمین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری اور سبط الحسن سمیت عزا دارو ں اور ماتمی انجمنوں نے شرکت کی ۔
اسلام آباد سے مزید