• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب کے 6 پولٹیکل اسسٹنٹس کا تقرر

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )چھ شخصیات کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا پولٹیکل اسسٹنٹ مقرر کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم لیگ راولپنڈی کے ضلعی صدر زبیر خان ، ایم پی اے راولپنڈی امجد محمود چوہدری ، ایم پی اے رحیم یار خان ،عامر نواز خان ، سابق ایم پی اے عارف گوندل ،سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کو وزیر اعلیٰ کا پولٹیکل اسسٹنٹ مقرر کیا گیا۔تقرر یاں اعزازی طور پر ہوں گی ۔
اسلام آباد سے مزید