لاہور(نمائندہ خصوصی) شہدائے بدر ،شہدائے احد ،شہدائے خندق اور شہدائے کربلا کا نام قیامت کے دن تک زندہ ر رہے گا ۔ شہدائے اسلام کی قربانیاں اہل اسلام کیلئے مشعل راہ ہیں تمام صحابہ و اہل بیت منارہ نور ہیں. باطل قوتوں کے خلاف شہدائےاسلام کے جذبہ کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے ،ان خیالات کااظہارجے یوآئی کے رہنما اور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مولانا محمد امجد خان نے جامعہ رحمانیہ میں میں حضرت حسینؓ اور شہدائے اسلام کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ان تعلیمات پر عمل کرنے سے مسلمان دنیا و آخرت میں کا میاب ہوسکتے ہیں دنیا دین اسلام کے سازشوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ قیامت کے دن تک شہداء اسلام و کربلا کا کردار زندہ رہے گا۔