• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو اپنے محسنوں کا نہیں وہ عوام کاکیا بن پائے گا‘ صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ گمراہ کن تبدیلی نے ہماری نظریات، اساس اور اکائیوں پر جو ضرب لگائی ہے اس نے معاشرے کو سیاسی تقسیم، عدم برداشت، کشیدگی اور اناپرستی کی انتہائی حدوں تک پہنچا دیا ہے جس کی مثال ملکی تاریخ میں اس سے قبل نہیں ملتی۔ تواتر سے جھوٹ اور الزامات کی سیاست نے حقیقی خدمت کے تمام تر جذبوں کا چہرہ اس قدر مسخ کردیا ہے کہ قوم کا جمہوریت اور اداروں سے اعتماد اٹھ سا گیا۔ عوام کی ملکی سیاست سے بڑھتی ہوئی لاتعلقی کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ صا۱دق عمرانی نے کہا کہ جو شخص اپنے محسنوں کا نہیں بن سکا وہ کس طرح عوام کا بن سکتا ہے۔ 34ممالک کی 531 کمپنیوں کی فارن فنڈنگ سے مسلط کی جانے والی تبدیلی سرکار کی اندرونی و بیرونی پالیسیاں اندھے کی لاٹھی کی طرح قوم پر برسائی گئیں۔ ادارے من مانیوں اور ہٹ دھرمیوں کی وجہ سے اپنے مطلوبہ اہداف سے دور کردیئے گئے۔ بے یقینی اور بے چینی کو اس قدر فروغ دیا گیا کہ اسٹاک مارکیٹ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی اور ایک تسلسل کے ساتھ زبوں حالی سے دوچار ہوتی رہی۔سلطنت عمرانیہ نے اپنی نااہلی کی وجہ سے ملک کو عالمی سطح پر تنہا کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلوں کا بروقت اور آزادانہ نہ ہونا ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتا ہے ایسا ہی کچھ سلطنت عمرانیہ کے دور حکومت میں ہوا۔آج بنی گالہ میں بیٹھا شخص اس حقیقت سے آشنا ہو ہی گیا کہ دور کے ڈھول سہانے ہوتے ہیں اقتدار کی اندھی ہوس کو پورا کرنے والوں کو ایسے ہی انجام سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید