• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ 8اگست،انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عملدرآمد کیاجائے،بی این پی عوامی

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہا ہے کہ سانحہ 8اگست کو اہلیان بلوچستان کبھی بھول نہیں پائیں گے۔اس روز بلوچستان کے وکلاء اور صحافیوں کا قتل عام کیا گیا سانحہ 8اگست میں بلوچستان کے سینئر قانون دان شہید کئے گئے جسکی وجہ سے بلوچستان سو سال پیچھے چلا گیا۔یہ واقعہ دنیا کے بدترین سانحات میں شما ر ہوتا ہے شہیدا وکلا کا بلوچستان کے مختلف علاقوں اور اضلاع سے تعلق تھا۔سول ہسپتال کوئٹہ میں اس سانحہ میں 56وکلاء اور صحافیوں سمیت 80سے زائد افراد شہید ہوئے اور 92کے قریب وکلا زخمی ہوئے اس روز ہمارے سینئر وکلا کو ہم سے جدا کیا گیا بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ جمہوری جدوجہد کو اہمیت دی ہمارے وکلاء نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی، جمہوریت کیلئے جدوجہد کی۔اس واقعہ سے بلوچستان کو مزید اندھیروں کی طرف دھکیلا گیا۔ہم شہداء کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں،سانحہ 8اگست کے حوالے سے کمیشن کی رپورٹ پر عمل کیا جائے اور دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
کوئٹہ سے مزید