• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات خاتمے کے لئے تمام مکاتب کو آگے آنا ہوگا، ملک رئوف اعوان

پشاور( نیوز رپورٹر) منشیات کے خاتمے کے لئے تمام لوگوں کو آگے آنا ہوگا تاکہ صوبے سے ہی نہیں ملک سے اس لعنت کا خاتمہ ہوسکے پشاور ہائی کورٹ میں منشیات کے خلاف آگاہی مہم کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ہائی کورٹ کے سنیئر وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ADAC by MRK تنظیم کے چیئرمین ملک رئوف اعوان نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے منشیات کے رحجان کو روکنے کے لئے تمام شعبوں کے افراد کو آگے آنا ہوگا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نصابی تعلیم میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے باقاعدہ ایک چیپٹر شامل کیا جائے تاکہ آنے والی نسلیں اس لعنت سے بچ سکیں ۔ جس میں وکلاء ، سیکورٹی فورسز ، اینٹی نارکاٹکس ، ڈاکٹر ، تاجر ، صنعتکار ، سیاستدان اور بیوروکریٹس کو مل جل کر اس لعنت کو ختم کرنا ہوگا تاکہ جلداز جلد ہمارے ملک اس لعنت کا خاتمہ ہوسکے ۔ اس موقع پر ملک رئوف اعوان نے پانچ سو منشیات کے عادی مریضوں کے مفت علاج کا اعلان کیا ۔
پشاور سے مزید