• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین جناب زینب کی زندگی کا مطالعہ و مشاہدہ کریں، علامہ شنہشاہ حسین نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سوئم امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس امام بارگاہِ صاحب الزمان گلستان جوہر سے پاک حیدری اسکاؤٹس کی قیادت میں برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہواامام بارگاہ آخرالزمان پر اختتام پزیر ہوا سوئم امام حسین علیہ السلام کی مرکزی مجلس عزا سے خطیب اہلبیت علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آفتاب عاشورا کے ساتھ ساتھ یزیدیت بھی غروب ہوگئی جبکہ امام حسین کا بہتا ہوا لہو تاقیامت انسانی شعور کی آبیاری اور انسانوں کی تربیت کرتا رہے گا عاشور کے بعد جناب زینب کے ہمراہ خواتین کربلا نے ناشران خون حسین کے عنوان سے ذمہ داری اٹھائی اور یزیدیت کے دامن کو چاک کرڈالا اوریوں سمجھیں کہ جس کربلا کو امام حسین علیہ السلام نے سجایا تھا اس کربلا کے حفاظتی دائرے کا نام زینب بنت علی ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج کی خواتین جناب زینب کی زندگی کا مطالعہ و مشاہدہ کریں کیونکہ خواتین کی عزت، عفت، حرمت اور تمام حقوق کا تحفظ جناب زینب کی سیرت اور زندگی میں پوشیدہ ہے لہذا جناب زینب کی سیرت سے زیادہ مستحکم خطوط آج کی خواتین کو کسی اور جگہ سے دستیاب نہیں ہوسکتے۔ بعد از خطاب جلوس عزاء برآمد ہوا جس میںبڑی تعداد میں عزادار حسینیشہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شریک ہوئے جلوس کے راستوں پر شہدائے کربلا کی یاد میں پانی اور شربت کی سیکڑوں سبیلیں لگائی گیں اور نذر و نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ ہزاروں کی تعداد میں عزاداران امام حسین علیہ السلام نے سینہ کوبی کرتے ہوئے جلوس عزاء کا امام بارگاہ آخر الزمان پر اختتام کیا اس موقع پر مختلف سیاسی عمادین اور حکومتی و ریاستی اداروں کے اہلکار و نمائندے بھی جلوس میں شریک تھے اور جلوس عزاء کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید