• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر حکم امتناع میں توسیع

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ شرقی نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کے خلاف درخواست پرپوسٹ مارٹم روکنے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کردی،کراچی کی مقامی عدالت میں عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ اور بیٹی عدالت میں پیش ہوئیں۔ درخواست گزار کے وکیل کاکہناتھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پوسٹ مارٹم کرانے کا غلط حکم نامہ جاری کیا تھا، ایک ہی مجسٹریٹ دو قسم کے آرڈر پاس نہیں کر سکتا ہے،عدالت کی اجازت کے بعد تدفین کی گئی ہے، کچھ لوگ لاش کی بے حرمتی کرانا چاہتے ہیں، پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم غیر قانونی ہے، عدالت نے فریقین سے مزید دستاویزات طلب کرلیے ہیں جبکہ عدالت نے پوسٹ مارٹم روکنے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے درخواست کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید