• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی قربانی درخشاں باب ہے، ظفر صدیقی

کوونٹری (وقار ملک) جامع مسجد نورالسلام ایگل سٹریٹ میں شہادت امام حسینؓ کے حوالے سے جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی تاریخ عالم کا درخشاں باب ہے،انہوں نے کہاکہ شہدائے کربلاؓکی عظیم قربانیاں رہتی دنیا تک مظلوم قوموں کوحوصلہ اور ولولہ عطاکرتی رہیں گی،شہدائے کربلاکی لازوال قربانیاں سب کے لئے مشعل راہ ہیں، دینی سکالر خطیب و امام ظفر صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یزید جہنمی ہے کیونکہ اس نے حضرت امام حسینؓ کیلئے اپنے دل میں بغض رکھا، موجودہ حالات میں فلسفہ حسینیت پر عمل پیرا ہونے کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا کی جدوجہد ظلم کیخلاف سینہ سپر ہونے کاابدی پیغام ہے ۔ ہمیں اپنی زندگیوں کو حقیقی معنوں میں امام حسینؓ کی روشن تعلیمات کے مطابق کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا عہد کیا جائے کہ ہم اسوہ امام حسین پر عمل پیرا ہونے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔جلسے میں مسجد کمیٹی کے صدر چوہدری عارف،سماجی شخصیت راجہ مبارک خان، راجہ اصغر نمبل، سابق چیئرمین مسلم ریسورس سنٹر چوہدری محمد یونس، نعت خواں چوہدری اللہ دتہ، سابق لارڈ میئر چوہدری شبیر احمد اور سول سوسائٹی کے افراد نےشرکت کی۔
یورپ سے سے مزید