• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 کرکٹ، سندھ وائٹس کیخلاف بلوچستان وائٹس کو شکست کا خطرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں قومی انڈر19چیمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ کے دوسرے دن جمعرات کو پول بی کے میچ میں یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں سندھ انڈر 19 وائٹس نے آٹھ وکٹوں پر 267 رنز بناکراننگز ڈکلیئر کر دی۔ غلام اشرف سنچری 99 رنز بنا کر جہانگیر خان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔محسن علی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بلوچستان انڈر 19 وائٹس 109 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آف اسپنر حسیب الرحمان نے سات وکٹیں حاصل کیں۔ فالو آن کے بعد دن کے اختتام پر بلوچستان انڈر 19 وائٹس نے ایک وکٹ پر 27 رنز بنائے تھے۔ اسے اننگز سے شکست کا خطرہ ہے۔