• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بینک کا جلد متنازع منصوبوں پر ثالثی عدالت تشکیل دینے کا عندیہ

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) عالمی بینک کا جلد متنازع منصوبوں پر ثالثی عدالت تشکیل دینے کا عندیہ، بھارت کی جانب سے دریائے جہلم اور دریائے چناب پر لگائے جانے والے منصوبوں کی قسمت کا فیصلہ کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نئی پیشرفت میں عالمی بینک، جس نے 1960 میں سندھ طاس معاہدے کی ثالثی کی تھی، نے اشارہ دیا ہے کہ وہ جلد ہی متنازع منصوبوں، بھارت کی جانب سے دریائے جہلم پر تعمیر کئے گئے 330 میگاواٹ کشن گنگا اور دریائے چناب پر لگائے جانے والے 850 میگاواٹ کے رتلے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس، کی قسمت کو حل کرنے کے لیے معاہدے میں دستیاب فارمز یعنی ثالثی عدالت (سی او ای) اور غیر جانبدار ماہر (این ای) دونوں کی تشکیل کرے گا۔ پاکستانی حکام عالمی بینک کے متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ مصروف ہیں جب سے اس نے 31 مارچ 2022 کو دسمبر 2016 میں لگائے گئے ’اسٹے‘ اٹھانے کا اعلان کیا تھا اور ثالثی اور غیر جانبدار ماہر کی عدالت (این ای) کی تشکیل کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید