• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگی رہنماؤں کیخلاف درج مقدمات پر کارروائی تیز کرنے پر زور

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات پر کارروائی تیز کرنے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے اجلاس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری اور میاں اسلم اقبال سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی‘عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماڈل ٹاؤن سانحہ کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پراسیکیوشن تیزی سے کام کریگا‘لیگی رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کرنے کے لیے اقدامات کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں عمران خان کا کہنا تھاکہ اداروں اور عدلیہ پر ن لیگی رہنماؤں کے بیانات کو صرف نظر کرنا باعث تشویش ہے۔

اہم خبریں سے مزید