• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات متناسب نمائندگی کے تحت کروائے جائیں، رحمت خان وردگ

پشاور(نمائندہ خصوصی)تحریک استقلال کے سربراہ رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ متناسب نمائندگی کی بنیاد پر انتخابات کروانے ہی سےجمہوریت کو مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔لوٹا ازم سیاست میں موقع پرستی اور مفاد پرستی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے موجودہ انتخابی نظام کے تحت ہونے والے انتخابات میں کروڑوں روپے خرچ کرنے والے سرمایہ دار ہی اسمبلی تک پہنچ سکتے ہیں جبکہ غریبوں اور مزدوروں کے نمائندوں کا اسمبلی تک پہنچنا ناممکن ہے۔ لہٰذا تمام سیاسی جماعتوں کو لوٹا ازم مفاد پرستی اور موقع پرستی کی سیاست کے خاتمے اور عوام کے مفاد میں نئے انتخابات متناسب نمائندگی کی بنیاد پر کروانے کے لئے متحد ہو جانا چاہئے۔ رحمت خان وردگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں عوام کے مفادات کی بجائے لٹیروں مفاد پرستوں اور سیاسی بھگوڑوں کے مفادات کا تحفظ کیا گیا جبکہ اب اقتدار کے لئے محاذ آرائی اور انتشار کے ذریعے قومی سلامتی کو دائو پر لگایا جارہا ہے۔اداروں کی طرف سے آئین کی پاسداری کرتے ہوئے سیاست میں مداخلت کرنے کی بجائےغیر جانبدار رہنے کے اصولی فیصلے کو پوری قوم کی طرف سے سراہا جا رہا ہے جبکہ عمران خان کی طرف سےاداروں کی کردار کشی کی جا رہی ہے
پشاور سے مزید