ملتان،لیہ(سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ) ملتان میں خاتون سے7 افراد کی زیادتی، کتے کے ساتھ پورن ویڈیو بھی بنائی،گروہ پورن ویڈیو بیچنے کے مکروہ دھندے میں ملوث‘ تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل، 7دن میں رپورٹ پیش کریگی، خاتون سےمبینہ اینیمل پورنگرفی کا معاملہ، دو ملزمان گرفتار۔
تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی لیہ میں زیر دفعہ376 ،365،375A،292 ت پ خاتون کے والد تجمل حسین کی مدعیت میں7 افراد ابرار ،وسیم ،سلیم،رانا نوید ،شوکت، جعفر ،نادیہ اور 2نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا
تجمل حسین نے موقف اختیار کیا کہ میری بیٹی کو ملزمان نے اسلحہ کے زور پر پیشی سے واپس جاتے ہوئے اغوا کرکے چوک اعظم میں نامعلوم جگہ پر لے جا کر پہلے خود زیادتی کا نشانہ بنایا، پھر ملزمان نے خاتون کے ہاتھ اور منہ باندھ کر کتے کے ساتھ پورن ویڈیو بنائی۔
ملزمان نے 5 دن حبس بے جا میں رکھا گروہ پورن ویڈیو بیچنے کے مکروہ دھندے میں ملوث ہے،ویڈیو وائرل کی دھمکی دے کر 50 ہزار روپے بھتہ بھی وصول کیا،ملزمان نے تھانہ چوبارہ میں درج زیادتی کے مقدمہ کی رنجش پر زیادتی کا نشانہ بنایا،خاتون نے تھانہ کی بجائے علاقہ مجسٹریٹ کو میڈیکل کے لئے درخواست دیدی۔
پولیس میڈیکل کے بعد خاتون کے والد تجمل کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ میں نامزد ابرار اور شوکت کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں.
وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی ،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں، متاثرہ خاتون کے ڈی این اے سیمپلز فرانزک لیب کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔
یاد رھے متاثرہ خاتون نے ملزمان میں سےدو افراد بابر اسد محمد شوکت کے خلاف تھانہ چوبارہ میں زیادتی کا مقدمہ درج کروایا ہوا ہے۔