کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے تہران عالمی طاقتوں کیساتھ طے پانے والے 2015کے جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے یورپی یونین کی پیش کردہ تجویز کو قبول کر سکتا ہے،سرکاری میڈیا کے مطابق ایسا اسی صورت میں ممکن ہوگا جب تہران پر عائد پابندیوں سے متعلق ایران کے اہم مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی جائے ۔