• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی FBI کا ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ،11 خفیہ دستاویزات برآمد

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی نے جوہری دستاویزات کی تلاش میں چھاپہ مارا تھا ، جہاں سے ایف بی آئی نے خفیہ دستیاوزات کے11سیٹس برآمد کرلیے۔امریکا کے اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کے چھاپے کا دفاع کیا ہے، سابق صدر کے حامیوں کی جانب سے امریکی محکمہ انصاف اور ایف بی آر پر سیاسی تعصب کا الزام عائد کرنے کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ انصاف نے وفاقی جج سے درخواست کی ہے کہ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی سے متعلق عدالتی وارنٹ کو منظر عام پر لے آئے۔ ایک پریس کانفرنس میں گارلینڈ نے گارلینڈ نے امریکی محکمہ انصاف، ایف بی آئی اور استغاثہ کا دفاع کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ذاتی طور پر خود اس کارروائی کی اجازت دی تھی، الزامات پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ دوسری جانب امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مسلح شخص کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے ۔

دنیا بھر سے سے مزید