• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی بحران، جنوبی کورین صدر نے سام سنگ کے مالک کو معافی دیدی

کراچی (نیوز ڈیسک) جنوبی کوریا کے صدر نے معاشی بحران کے پیش نظر سام سنگ کے مالک کو معافی دیدی ۔ جنوبی کوریا کی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ سام سنگ کے مالک ارب پتی تاجر لی جے یونگ کو ملک کے معاشی بحران پر قابو پانے میں مدد کے لیے پھر سے بحال کر دیا جائے گا۔ انہیں گزشتہ برس مالی جرائم کا قصوروار قرار دیا گیا تھا۔ جنوبی کوریا کی وزارت انصاف نے 12 اگست جمعے کے روز اعلان کیا کہ ٹیکنالوجی کی معروف عالمی کمپنی سام سنگ کے وارث لی جے یونگ کو صدارتی معافی مل گئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید