• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائون سائزنگ نہیں، پاکستان پوسٹ کو اپنے قدموں پر کھڑا کر ینگے ، اسعدمحمود

اسلام آباد (وقائع نگار )وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مولانااسعد محمود نے کہاہے کہ پاکستان پوسٹ نے ملک کی آزادی ، خودمختاری اور ترقی میں ہمیشہ اپنا کردار اداکیاہے، آج تجدید عہد کادن ہے ، ہم اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے صارفین کی خدمت میں کردار اداکرتے رہیں گے ، ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں یادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجراکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی قریب کی طرح ڈاکخانے بند کرکے ڈائون سائزنگ نہیں کرینگے بلکہ پاکستان پوسٹ کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کیلئے اسے وسعت دینگے، قبل ازیں سیکرٹری مواصلات کیپٹن (ر) خرم آغا،ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ راناحسن اختر نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید