• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھولوں کی نمائش اور آرائشی مقابلے آج ہوںگے

راولپنڈی (جنگ نیوز) نیشنل ہارٹی کلچر سوسائٹی آف پاکستان کے زیراہتمام ہفتہ 13اگست کو مری بھوربن کے  ہوٹل میں موسم گرما کے پھولوں کی نمائش ہو گی۔ ڈاکٹر مختار احمد چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد افتتاح کرینگے جبکہ کوہسار یونیورسٹی مری  کے  وائس چانسلر ڈاکٹر سید حبیب علی بخاری  تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔ سوسائٹی کے ٹیکنیکل سیکرٹری ڈاکٹر ریاض علی شاہ بخاری کے مطابق مری شہر کے مختلف سرکاری‘ نیم سرکاری اور پرائیویٹ ادارے لارنس کالج گھوڑا گلی مری‘ پنجاب ہائوس مری‘ گورنمنٹ ہائوس‘ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی‘ کوہسار یونیورسٹی مری‘ گورنر ہائوس مری اور پی ایچ اے نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر مختلف کالجز اور یونیورسٹی طالبات کے مابین پھولوں کی آرائش کا مقابلہ بھی ہو گا۔
اسلام آباد سے مزید