• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر رفتار تیز کرنیکا حکم

ملتان( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق ترقیاتی منصوبوں پر رفتار تیز کرنے کا حکم دیا ہے اس سلسلے میں واسا اور روڈز کی سکیموں کو ترجیح بناکر عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نئے ترقیاتی پروگرام میں عوامی نمائندوں اور سول سوسائٹی کی تجاویز پر نئی سکیمیں تجویز کی گئیں تاکہ شہر کا انفراسٹرکچر بہتر کیا جاسکے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قومی تعمیر نو کے محکموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں محکمہ بلڈنگ اور روڈز سمیت متعلقہ اداروں کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی ،ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ شاہراہوں کی اپ گریڈیشن کیلئے اداروں کی حدود کا تعین کیا جارہا ہے تاکہ ان روڈز ہر ٹریفک سگنلز اور روڈ فرنیچر کی تنصیب اور مرمت مستقل بنیادوں پر یقینی بنائی جاسکے۔طاہر وٹو نے کہا کہ مرکزی چوکوں پر ڈیجیٹل سگنلز کی تنصیب جلد مکمل ہوگی جس ٹریفک مسائل کے خاتمے میں مدد ملے گی ڈپٹی کمشنر نے حکم جاری کیا کہ کمرشلائزیشن کرنے والا محکمہ اس علاقے کی ڈویلپمنٹ کا بھی ذمہ دار ہوگا ۔