ملتان(سٹاف رپورٹر)درگاہ حضرت سخی نواب کے سجادہ نشین مخدوم سید محمدزوہیب گیلانی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا آخری عشرے میں اللہ تعالیٰ کی رحمتیں حاصل کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ عبادت کی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر افطار پارٹی سے خطاب میں کیا، جس میں چیئرمین تحریک امن پاکستان مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی اور جماعت اہلسنت پاکستان کے امیر علامہ مظہر سعید کاظمی نے دعائیں کرائیں جب کہ ایم این اے مخدوم زادہ زین قریشی، سربراہ خاندان گیلانیاں مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی، سجادہ نشین چادر والی سرکار صاحبزادہ پیر سیدعلی حسین شاہ،صدر انجمن اسلامیہ مخدوم سید عمران گیلانی ،علامہ فاروق خان سعیدی،ڈاکٹر صدیق خان قادری اور سید نسیم عباس بخاری سمیت دیگر نے شرکت کی۔