ملتان (سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے کرائم سرکل کی کارروائی، رشوت لیتے ہوئے میپکو کالائن مین رنگے ہاتھوںپکڑا گیا،ایف آئی اے کی ٹیم نے کارروائی شہزاد رضا کی شکایت پر کی اورغلام نازک لائن مین میپکو ملزم کو 5000 روپے کی غیر قانونی رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا،مذکورہ ملزم کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔