• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس پر فائرنگ اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات

ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس پر فائرنگ اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے نشتر ہسپتال والدہ کے ساتھ دوائی لینے آنیوالی دوشیزہ کے مبینہ اغواکی اطلاع پر کارروائی شروع کر دی، تھانہ مظفر آباد پولیس نے شہری کے گھر سے لاکھوں کی نقدی اور زیورات چوری ہونے کی اطلاع پر پولیس نے تفتیش شروع کردی ،تھانہ صدر پولیس نے نوسربازی کے مختلف واقعات میں لاکھوں روپے اور مرغیاں لیکر فرار ہونے کے الزام میں نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں پانچ نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 9ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ بی زیڈ پولیس نے ملزم عثمان سے 5لیٹر شراب، الپہ پولیس نے ملزم اقبال سے 1200گرام آئس ،قادر پورراں پولیس نے ملزم سجاد سے 25لیٹر شراب ،بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم شہباز عرف خان سے 30لیٹر شراب، کینٹ پولیس نے ملزم نادر علی سے 10لیٹرشراب، چہلیک پولیس نے ملزم محبوب سے 20لیٹر شراب ،مظفر آباد پولیس نے ملزم مشتاق سے 510گرام چرس، شاہ شمس پولیس نے ملزم جاوید اختر سے 1160گرام چرس اور ممتاز آباد پولیس نے ملزم احمد حسن سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نے پولیس پر فائرنگ کرنے اور ساتھی کو زخمی کرکے فرار ہونے کے الزام میں دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،لوہاری گیٹ پولیس نے اینٹی ریپ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید