• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستقبل پاکستان کے زیر اہتمام مستحقین میں راشن تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیاسی و سماجی تنظیم مستقبل پاکستان کے زیر اہتمام مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا، راشن تقسیم کرنے کی تقریب پارٹی کے ضلع ملتان کے صدر حاجی محمد یوسف انصاری کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جہاں مستحق افراد میں اشیائے خوردونوش کے پیکٹس تقسیم کیے گئے، اس موقع پر مستقبل پاکستان کے مرکزی نائب صدر راشد حسین بخاری، ضلعی صدر حاجی محمد یوسف انصاری، حاجی عبدالغنی اور امجد علی انصاری سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید