• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کارواں برس کے ابتدائی 3ماہ میں ضلع ملتان میں جرائم میں نمایاں کمی کا دعویٰ

ملتان( سٹاف رپورٹر) پولیس کاضلع ملتان میں2026ء کے ابتدائی عرصے میں سنگین جرائم میں نمایاں کمی کا دعویٰ،ترجمان  پولیس راؤ کاشف کے مطابق  یکم جنوری 2026ء سے 10 مارچ 2026ء تک جرائم کے مختلف واقعات کا موازنہ 2025ء کی اسی مدت سے کیا گیا، رپورٹ کے مطابق ڈکیتی کے واقعات میں 57 فیصد ، کار چوری کے واقعات میں 100 فیصد،موٹر سائیکل چھیننے کے کیسز میں 73 فیصد اور موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں 61 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جب کہدیگر جرائم کیاقسام میں بھی نمایاں کمی سامنے آئی ہے، تقابلی اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری 2025 سے 10 مارچ 2025 تک ضلع ملتان میں مجموعی طور پر 13230 مقدمات درج ہوئے تھےجب کہ سال 2026 کے اسی عرصہ میں صرف 6724 مقدمات درج کیے گئے،اس طرح مجموعی طور پر 6506 مقدمات کی کمی واقع ہوئی، یکم جنوری 2026 سے 10 مارچ 2026 تک ملتان کے مختلف علاقوں میں 70 سے زائد سرچ آپریشنز کیے گئے، اعداد و شمار کے مطابق قتل کے واقعات بھی کم ہوئے ہیں،رواں سال اس مدت کے دوران 18 قتل رپورٹ ہوئے جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 22 قتل کے واقعات سامنے آئے تھے،اسی طرح زیادتی کے کیسز میں بھی 56% کمی دیکھی گئی جہاں رواں سال 04 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ سال 09 کیسز درج کیے گئے تھے۔اسی طرح ڈکیتی میں 57فیصد اور راہزنی66 فیصد اور دیگر سنگین جرائم میں بھی واضح کمی سامنے آئی۔
ملتان سے مزید