• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم، پولیس نےلوٹ مار کےالزام میں 31 مقدمات درج کرلیے ،تفصیلات کے مطابق تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں طیب امتیاز سے ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ قطب پور کے علاقے میں سہیل اقبال سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان موبائل فون لے گئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں سجاد سے ڈاکو 55ہزار روپےاور سگریٹ وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں عمر حیار، محمد عمر اور محمد عامر کے موبائل فونز، چہلیک کے علاقے میں اشرف علی کی موٹرسائیکل، مظفر آباد کے علاقے میں سبطین کا سامان، شاہ شمس کے علاقے میں عمر اشفاق کا سامان، عبدالغفار کے37ہزار روپے اور سامان، مخدوم رشید کے علاقے میں ارشاد کے سوٹ، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں آصف شہزاد کی بکریاں، راجہ رام کے علاقے میں نادر کا سامان، سٹی جلالپور کے علاقے میں عابد حسین کی موٹریں وغیرہ،اسحاق کاسونا اور نقدی وغیرہ، سکینہ بی بی کی بکری، نیو ملتان کے علاقے میں ذیشان عارف کی موٹرسائیکل، عمر دراز کا سامان، رکن عالم کے علاقے میں عبداللہ کے موبائل فونز، جان محمد کی بکری، سیتل ماڑی کے علاقے میں کامران علی کا گیس میٹر چوری ہو گیا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید