• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں15مقدمات درج کرلئے‘ تفصیلات کے مطابق تھانہ نیوملتان کے علاقے میں افضال حسین کے گھر ڈاکو داخل ہوئے اور طلائی انگوٹھیاں اور نقدی سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں عبدالمالک سے ڈاکو 40ہزار چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ چہلیک کے علاقے میں غلام حر کا موبائل فون، مظفر آباد کے علاقے میں اسماعیل کا میٹر بجلی، شاہ شمس کے علاقے میں شہزاد کا موبائل فون، ممتاز آباد کے علاقے میں مزمل حسین کا رکشہ، ظفر منیر کےڈیڑھ لاکھ روپے، گلگشت کے علاقے میں مولاداد، بی زیڈ کے علاقے میں مقبول کے موبائل فونز، صدر کے علاقے میں یونس کے43ہزار روپے، نیو ملتانکے علاقے میں فہد اقبال کی موٹرسائیکل،شاہ رکن عالم کے علاقے میں عبداللہ کا موبائل فون، سیتل ماڑی کے علاقے میں ساجد علی کا سامان، لوہاری گیٹ کے علاقے میں عمیر علی کی موٹرسائیکل اور بوہڑ گیٹ کے علاقے میں اقصیٰ شکیل کا موبائل فون چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید