• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی ڈی کو مطلوب شخص ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار

ملتان ( سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی کو مطلوب شخص کی فیملی کے ہمراہ بیرون ملک جانے کی کوشش ایف آئی اے نے ناکام بنادی،گرفتار کرلیا گیا،معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے کی پروازPK-839 ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر جدہ جارہی تھی کہ دوران جانچ پڑتال مسافروں کی ایف آئی اے نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت محمد اشرف سے ہوئی جو بہاولپور کا رہائشی تھا، ایف آئی اے کے مطابق گرفتار شخص سی ٹی ڈی گجرانوالہ کو مطلوب تھا جو فیملی کے ہمراہ ملتان ایئر پورٹ سے جدہ جارہا تھا جسے سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد سی ٹی ڈی گجرانوالہ کے حوالے کردیا گیا۔
ملتان سے مزید