• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آگہی کے بغیرامراض خون کاخاتمہ ممکن نہیں،صاحبزادہ حلیم

پشاور(جنگ نیوز) فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ تھیلی سیمیامیں اضافہ کی وجوہات کوختم کرنا ہوگا،اس کے بغیرتھیلی سیمیا جیسے خون کے موروثی مرض کے خاتمہ کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،عوام میں عطیات خون کے حوالے سے شعور اجاگرکئے بغیرامراض خون میں مبتلا بچوں اور دیگرمریضوں کوانتقال خون میں مشکلات حائل رہیںگی، خون عطیہ کرنے والے عوام خصوصاً طلبہ کے شکرگزار ہیں کہ وہ معصوم جانوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خون کے موروثی امراض میں مبتلا افراد کی خاندانوں میں شادیاںاور اس کے بعدبچوں کاتھیلی سیمیامیں مبتلاہونانہ صرف والدین کو نہ ختم ہونے والی پریشانیوں بلکہ معصوم بچوں کیلئے اذیت کاباعث ہے،یہی وجہ ہے کہ ہم تھیلی سیمیا میں مبتلا افراد کی خاندانوں میں شادی سے قبل تھیلی سیمیا کے ٹیسٹ کی ضرورت پر زور دیتے آئے ہیں تاکہ آئندہ نسلوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔
پشاور سے مزید