• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اِن تینوں چہروں کی ہنسی بچھو کھا گئے، سیدہ بشریٰ اقبال

کولاج، فائل فوٹوز
کولاج، فائل فوٹوز

پاکستان کی معروف اسلامک اسکالر و میزبان سیدہ بشریٰ اقبال نے سابق شوہر، عامر لیاقت اور اپنے بچوں کی تصویریں شیئر کی ہیں۔

عامر لیاقت کی پہلی و سابقہ اہلیہ کا اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ کچھ لوگ زندگی کے لیے بچھو ثابت ہوتے ہیں، انسانوں کی خوشیوں کو ڈنگ مار کر اُنہیں تڑپتا چھوڑ دیتے ہیں۔

سیدہ بشریٰ اقبال نے مزید لکھا ہے کہ اِن تینوں چہروں کی ہنسی بھی بچھو کھا گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت 9 جون کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

سیدہ بشریٰ اقبال سابق رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت کی پہلی اور سابقہ اہلیہ ہیں، اُن کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور تھیں جو کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک ابھرتا ستارہ ہیں۔

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک ہیں جو کہ عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لیے عدالت میں بشریٰ اقبال کے خلاف کیس لڑ رہی ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید