• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونیا گاندھی دو ماہ بعد پھر سے کورونا میں مبتلا

سونیا گاندھی، فائل فوٹو
سونیا گاندھی، فائل فوٹو 

معروف بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا ہے۔

سونیا گاندھی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آنے کے حوالے سے کانگریس کی ایم پی اورکمیونیکیشن انچارج جے رام رمیش نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اطلاع دی ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آج کانگریس صدر سونیا گاندھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے‘۔ 

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’وہ حکومت کے بتائے ہوئے کورونا پروٹوکولز کے مطابق آئسولیشن میں ہی رہیں گی‘۔

دوسری جانب کانگریس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پارٹی کی رہنما سونیا گاندھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پارٹی کی جانب سے ایک خصوصی پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

اس ٹوئٹر پیغام میں پارٹی کی جانب سے اپنی رہنما کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سونیا گاندھی جون میں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں اور اس وقت وہ کورونا سے متعلق مسائل کی وجہ سے دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں بھی داخل رہی تھیں۔

سونیا گاندھی نے اسی لیے منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے مزید وقت بھی مانگا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید