• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کا یوم آزادی کے موقع پر اندرون ملک سفر پر کرایوں میں 14؍ فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان کے 75؍ ویں یوم آزادی کے موقع پرقومی ایئر لائن نے 14؍ اگست کو یوم آزادی کے روز اندرون ملک سفر پر کرایوں میں 14؍ فیصد ڈسکاؤنٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ رعایت آزادی کے جشن میں پی آئی اے کی جانب سے ہم وطنوں کیلئے تحفہ ہے تاکہ وہ جشن آزادی اپنے پیاروں کیساتھ ملک کے اندر جہاں منانا چاہیں دل کھول کر منائیں۔

اہم خبریں سے مزید