• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی شہداء کی قربانیوں کی یاددلاتا ہے، شیراحمدشاہوانی

کوئٹہ(پ ر) مسلم لیگ یوتھ ونگ بلوچستان کے صدرملک شیراحمدشاہوانی اورجنرل سیکرٹری برأت خان نے کہا ہے کہ14 اگست ان شہدا کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے جن شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہمیں انگریزی سامراج سے آزادی نصیب ہوئی تھی ہم آج جو کچھ ہیں وہ صرف پاکستان کی بدولت ہیںہمارے مادروطن نے ہمیں نہ صرف شناخت دی بلکہ آگے بڑھنے کے مواقع بھی فراہم کیے پاکستان بہت قربانیوں کے بعد ملا، ہمیں جدوجہد کرکے اسے معاشی طور پر مضبوط و مستحکم فلاحی مملکت بنا ناہےپاکستان اگر جسم ہے تو نظریہ پاکستان اس کی روح ہےرہنمائوں نے کہاکہ پاکستان کا حصول بہت بڑی قر بانیو ں کے بعدممکن ہو سکا بد قسمتی سے ہم اس آزادی کی قدر نہیںکررہے۔
کوئٹہ سے مزید