• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محنت کشوں کی کوششوں کے بغیرمعاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، بی این پی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان نیشنل پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری اور سابق ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ نے عالمی یوم مزدور کی مناسبتسے دنیا بھر کے محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئی بھی ملک اور معاشرہ مزدوروں اور محنت کشوں کی کوششوں کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا مگر افسوس کی بات ہے کہ انہی محنت کشوں کو بنیادی انسانی اور سماجی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہےبالخصوص تیسری دنیا کے ممالک میں محنت کشوں کی تنظیم سازی اور بنیادی حقوق کے لئے آواز اٹھانے پر مکمل پابندی عائد کی جاتی ہے جس کی وجہ سے مزدور طبقہ بدترین معاشی بدحالی اور پسماندگی کا شکار ہیں سرکاری اداروں کی نجکاری اور ڈاؤن سائزنگ سے محنت کشوں کے مسائل میں مزید اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی ہمیشہ محنت کشوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
کوئٹہ سے مزید