کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکو کے چیف ایگزیکٹوآفیسریوسف شاہ خان کی خصوصی ہدایات پرگرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) نے واشک میں 132KVگرڈا سٹیشن کی تعمیرکاکام مکمل کرلیاہے۔جسے گزشتہ روزباقاعدہ طورپر انرجائز کرکے آپریشنل کردیاگیا گرڈاسٹیشن کی تکمیل کے بعد اب اُن علاقوں کے تمام صارفین کومستحکم وولٹیج کے ساتھ بجلی کی مسلسل فراہمی کویقینی بنانے میں مددملے گی۔