• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کیساتھ زمینی تجارت کا فروغ لائق تحسین ہے، شیعہ کانفرنس

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان شیعہ کانفرنس رجسٹرڈ کے صدر عاشق حسین، جنرل سیکرٹری امیر مختار میر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ایران کے ساتھ زمینی تجارت کے فروغ کے لئے اہم اقدام کیا جس پر ہم ان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے خطے میں پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی آبنائے ہرمز کی بندش کے پیش نظر نئی تجارتی راہداریاں کھولنے کا اعلان کیا ہے جوکہ قابل ستائش اور احسن اقدام ہےیہ کوریڈور پاک ایران اقتصادی تعلقات میں ایک نیا موڑ ہے جو علاقائی چیلنجوں کے باوجود ٹرانزٹ ٹریڈ کو فعال رکھے گاموجودہ حالات کے پیش نظر چھ نئی تجارتی راہداریاں کھولی ہیں جوکہ خوش آئند ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ اسی طرح زائرین جوکہ بذریعہ سڑک پاکستان سے ایران اور پھر عراق جاتے ہیں ان کے لیے بھی تفتان بارڈر اور اور ریمدان بارڈر کو کھولا جائے مسافر بس سروس اور تجارتی کارگو کا باقاعدہ آغاز کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید