• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیگاری کراس کے قریب موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک شخص ہلاک

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) دشت ڈیگاری کراس کے قریب نامعلوم افراد نے نوجوان سے موٹرسائیکل چھین لی مزاحمت پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا پولیس کے مطابق دشت کا رہائشی رسول بخش گزشتہ روز موٹرسائیکل پر ڈیگاری کراس کے قریب سے جا رہا تھا کہ دو نامعلوم افراد اسلحے کے زور پر اس سے موٹرسائیکل چھین لی جبکہ مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔
کوئٹہ سے مزید