• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

DC کوئٹہ کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کیزیرِ صدارت 18 مئی سے شروع ہونے والیانسدادِ پولیو مہم کی تیاری کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ، ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈپٹی ڈی ایچ او، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ڈسٹرکٹ پولیو کوآرڈینیٹر، پولیس حکام اور دیگر متعلقہ پولیو اہلکاران نے شرکت کی مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اوربتایا گیا کہ مہم کے دوران مجموعی طور پر 1818ٹیمیں فرائض انجام دیں گی جبکہ 1620 سیکورٹی اہلکار ان ٹیموں کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیں گےزیادہ ریفیوزل والے علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی تاکہ ہر بچے تک ویکسین کی رسائی یقینی بنائی جا سکے ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے ہدایت کی کہ مہم کی مانیٹرنگ کو مزید مؤثر اور سخت بنایا جائے اور تمام ٹیمیں ذمہ داری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دیںانہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید