• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج اتحادِ امت کی عظیم ترین علامت ہے، مولانا عطاء الرحمٰن

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) حج اسلام کا پانچواں بنیادی رکن اور صاحبِ استطاعت مسلمانوں پر زندگی میں ایک بار فرض ہےیہ مالی و جسمانی عبادت ہے جو گناہوں کی معافی، روح کی پاکیزگی، اور کردار سازی کا ذریعہ ہےحج مبرور کا بدلہ جنت ہے ان خیالات کااظہارمولاناعطاءالرحمٰن رحیمی نے جامع مسجددار العلوم ضیاءالقرآن رحیمی ٹاؤن سریاب کسٹم سبی روڈمیںاجتماع سےخطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:اور اللہ کے لیے لوگوں پر اس گھر کا حج فرض ہے جو بھی اس تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا:جو رضائے الہٰی کے لیے حج کرے جس میں نہ کوئی بیہودہ بات ہو اور نہ کسی گناہ کا ارتکابوہ ایسے لوٹے گا جیسے اس کی ماں نے ابھی جنا ہو حج کے دوران انسان صبر، تحمل، اور شکر کے درس حاصل کرتا ہے یہ عبادت انسان کی اخلاقی اور روحانی تربیت کا ذریعہ بنتی ہےحج کے مناسک ادا کرنے سے اللہ کی قربت حاصل ہوتی ہے اور دل میں اللہ کی محبت اور خشیت بڑھتی ہے حجاج کرام کو چاہیے کہ وہ نیت کریں کہ میں اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی اور خوشنودی کے لیے ہی حج کررہا ہوںریا، نمود ونمائش اور شہرت میرا مطلوب ومقصود نہیں اور نہ ہی حج کے نام پر سیر وسیاحت، تفریح اور آب وہوا کی تبدیلی کے لیے حج کا سفر اختیار کیا ہےاللہ تبارک وتعالیٰ تمام مسلمانوں کو حج مبرور کی سعادت سے نوازیں اور بار بار اپنے گھر کی مقبول حاضری نصیب فرمائے۔
کوئٹہ سے مزید