• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)حکومت کی جانب سے نافذ کردہ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ۔ ائیرپورٹ روڈ پر کارروائی کے دوران 5 افراد کو گرفتار کیا گیا جو شٹر نیچے کرکے خفیہ طور پر کاروبار جاری رکھے ہوئے تھے۔یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد یوسف ہاشمی اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید