• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کے خلاف کارروائیاں، 8 افراد گرفتار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن، پولیس اور ٹریفک پولیس کا شہر میں مشترکہ آپریشن جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) محمد امیر حمزہ نے میٹروپولیٹن ، پولیس اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ تولہ رام روڈ، مسجد روڈ اور فاطمہ جناح روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کیں قانون کی خلاف ورزی پر 8 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیاضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو صاف، کشادہ اور منظم ماحول فراہم کیا جا سکے۔
کوئٹہ سے مزید