کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سیکرٹریٹ سے جاری کردہ اعلامیہ میں کیا گیا ہے کہ پی ٹی ائی بلوچستان نے کسی قسم کے جرگہ کا اعلان نہیں کیا ، آج 3 مئی کو پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے زیر اہتمام کنونشن میں تمام عہدیدار و کارکنان شرکت کریں ۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف بلوچستان کے زہر اہتمام جرگہ بلانے کی باتیں کرنے والوں کا پاکستان تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں وہ زاتی مفادات کی خاطر پارٹی میں اختلاف و انتشار پھیلانے کی کوشیش کررہے ، پارٹی آئین اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ان کو پارٹی سے فارغ کردیا گیا ہے ۔