کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر جمعہ کو بلوچستان بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافے کے خلاف یومِ احتجاج منایا گیا کوئٹہ، نوشکی،ژوب، ڈیرہ مرادجمالی، نصیرآباد، جعفر آباد ،ہرنائی،مسلم باغ اور دیگر علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ، ریلیوں اور جلسوں کا اہتمام کیا گیا جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ کاکڑ ، بشیر احمد ماندائی ،مولانا عبد الکبیر شاکر ،حافظ مطیع الرحمان، عبدالنعیم رند اور دیگر ضلعی قائدین نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کی مشکلات اور پریشانیوں کا کوئی احساس نہیں حکومتی سطح پر سادگی ،قناعت اور بچت کو فروغ دینے کے بجائے شاہ خرچی اور وسائل کے ضیاع و بدعنوانی کو رواج دیا جا رہا ہے مقررین نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام پر ظلم کے مترادف ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ سے فوری نجات دلائی جائےایران کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاء کی تجارت کے لیے سرحدی راستے کھولے جائیں افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔