کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف تربت کے شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے طلبا نے تھیلیسیمیا کی روک تھام ، شکار افراد کیدیکھ بھال اور سماجی خدمات سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے کیچ تھیلیسیمیا کیئر سینٹر کا مطالعاتی دورہ کیا ، دورے کی نگرانی فیکلٹی آف سائنس ، انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی کے ڈین ڈاکٹر حنیف الرحمٰن نے کی جبکہ شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر جہانگیر خان اور جیئند ابراہیم بھی ان کے ہمراہ تھے کیچ تھیلیسیمیا کیئر سینٹر کے ڈائریکٹر ارشاد عارف نے طلبا کا استقبال کیابریفنگ کے دوران انہوں نے ادارے کے امور کی انجام دہی کے طریقہ کار ، مریضوں کی نگہداشت ، تشخیصی سہولیات اور تھیلیسیمیا سے متعلق آگاہی اور روک تھام کے لیے جاری اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی یونیورسٹی ترجمان کے مطابق ملاقات میں طلبہ کو رضاکارانہ سرگرمیوں میں فعال شرکت، بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد ، فنڈ ریزنگ سرگرمیوں اور تھیلیسیمیا سے متعلق آگاہی پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی گئی۔