کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 175C کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ختم کیا جائے کیونکہ یہ شق انکم ٹیکس کے بنیادی دائرہ کار سے مطابقت نہیں رکھتیعہدیداروں نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کا بنیادی مقصد ٹیکس دہندگان کی سالانہ آمدن کی بنیاد پر ٹیکس کا تعین کرنا ہے اگر ایف بی آر کے افسران کاروباری مقامات پر چھاپے مار کر سیلز کی نگرانی کرتے بھی ہیں تو اس بنیاد پر فوری ٹیکس وصولی قانونی طور پر درست نہیں کیونکہ انکم ٹیکس کا تعین ہمیشہ سالانہ بنیادوں پر ریٹرن فائل ہونے کے بعد کیا جاتا ہےشق 175C کا اطلاق غیر واضح ہے اور اس کے تحت کارروائیاں ٹیکس دہندگان میں خوف و ہراس اور عدم اعتماد کو جنم دے رہی ہیں۔